: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ترکی،23دسمبر(ایجنسی) استنبول کے صبیحہ گوکجن ہوائی اڈے پر دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والی ایک تیس سالہ خاتون کو دھماکے میں سر پر زخم آئے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ دھماکا اس وقت ہوا، جب جہازوں کی صفائی پر مامور اہلکار اپنے کام میں مصروف
تھے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا مقامی وقت کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب دو بج کر پانچ منٹ پر ہوا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ اس دھماکے کی وجہ کیا تھا۔ تاہم ہوائی اڈے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے سے پروازیں متاثر نہیں ہوں گی۔